ساہیوال، سکول اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی

چیچہ وطنی(ایس این این) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرساہیوال کی طرف سے ضلع بھر کے سکولوں کے سربراہان کے نام ضابطہ اخلاق جاری کردیا اساتذہ کے موبائل فون استعمال پابندی عائد کردی گئی. تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے جملہ سربراہان ادارہ جات ہائر سیکنڈری/سیکنڈری/ ایلیمنٹری/ پرائمری مدارس کو ہدایت کی ہے کہ سکولز میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے. سکول ہیڈ بھی صرف ڈاک بھیجنے کے لیے فون استعمال کرے گا. اساتذہ اپنا فون ہیڈ ٹیچر کے پاس جمع کروانے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں