ساہیوال(آن لائن) نواحی چک135۔نائن اے ایل میں بیس لاکھ روپے ادھار کی رقم کا تقاضا کر نے پر8مسلح افراد کی فائرنگ اور خنجروں سے قاتلانہ حملہ لوٹ مار کر کے ملزم فرار ہو گئے تین شدید زخمی۔زخمیوں میں عظمیٰ بتول،اسکی بیٹی عنبرین اور بیٹاحمز ہ آصف شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ملزموں فاضل،محمد افضل،محمد آصف،نجمہ پر وین نے چار نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ4 دسمبر 2021کو گھر پر دھاوا بول دیا اور لوٹ مار کی اور اہل خانہ کے تین افراد کو شدید زخمی کر دیا فائرنگ کر کے فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔جب پولیس غلہ منڈی کے پاس عظمیٰ بتول مقدمہ درج کرانے گئی تو پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا جس پر عظمیٰ بتول نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کر دی اور عدالت کے حکم ن 5ماہ14یوم کی تاخیر سے پولیس غلہ منڈی نے 8ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا
