ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کینال کالونی سے کمشنر آفس کے سینٹری ورکر کی19سالہ بیٹی رمشا ء اللہ رکھا کو کار سوار چار مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے مقدمہ درج کرلیا۔واقعات کے مطابق سینٹری ورکر اللہ رکھا کی 19سالہ بیٹی رمشاء کینال کالونی میں گھر کے باہر جھاڑو دے رہی تھی کہ کار میں سوار چار مسلح افراد حسنین،ریاض بلا وغیرہ آگئے اور زبر دستی رمشاء کو اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے جا رہے تھے کہ رمشاء کی چیخ و پکار پر کینال کالونی کے مکینوں نے تعاقب کیا مگر ملزم کار بھگا کر فرار ہوگئے۔پولیس سول لائن نے اللہ دتہ کی مد عیت میں مقدمہ 365۔بی ت پ اور 5-3 پری وینشن ایکٹ 2018کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے اور نہ ہی مغویہ بازیاب ہو سکی ہے۔
