ساہیوال(ایس این این) نواحی چک100۔سکس آر میں ایک دوکاندار وقاص احمد کا بیٹا علی شان12سالہ تیل سے بری طرح جھلس گیا۔جسے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا مگر حالت تشویش ناک ہونے کے سبب بچے کو جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ۔بچہ دوکاندار کے پاس کھڑا تھا کہ کڑاہی اچھل جانے سے بچے پر کھولتا ہوا تیل جا پڑا جس سے بچہ بری طرح جھلس گیا۔
