ساہیوال، لو میرج کرنے والی لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام

ساہیوال(این این آئی) ضلع کچہری سے لو میرج کر نے والی لڑکی کو اغوا کر نے کی کوشش کے الزام میں پولیس نے چھ اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعات کے مطابق ٹی سٹال دوکاندار محمد سرور کے بیٹے احمر نے عرصہ چار ماہ قبل صابر علی ہاشمی قریشی کی بیٹی مسماة البنین سے لو میرج کر لی جس کا لڑ کی کے باپ نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور آج جب مسماة البنین عدالت میں پیشی کے بعد واپس اپنے خاوند احمر کے ہمراہ عدالت کی اجازت سے جارہی تھی تو صابر علی ،اسکے بیٹے عبد اللہ،کزن باقر علی،حیدر علی،گلفام،مراد علی نے دھاوا بول دیا اور خاتون کو اغوا کرنے کیلئے پکڑ کے گھسیٹ کر لے جا رہے تھے کہ ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس نے مو قع پر پہنچ کر ملزموں کو گرفتار کرلیا اور لڑ کی کو بازیاب کروا کر اسکے خاوند کے گھر پہنچا دیا۔پولیس سول لائن نے محمد سرور کی مد عیت میں مقدمہ365اور511ت پ درج کر کے چھ ملزموں کو جیل بھیج د یا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں