ساہیوال، دوسری شادی پر بیوی نے شوہر کو تیزاب پلا کر مار ڈالا

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک127۔نو ایل میں اظہر حسین55سالہ کو اسکی بیوی نسیم اخترنے جام شیریں میں تیزاب پلا کراور تیزاب ڈال کر جلا دیا جاں بحق۔واقعات کے مطابق اسی چک کے اظہر حسین کی بیوی نسیم اختر کو شبہ تھا کہ اسکے خاوند اظہر حسین نے دوسری شادی کر لی جس پر نسیم اختر نے خاوند سے جھگڑ کر اپنے بچوں کو گھر سے نکال دیا اور شر بت جام شیریں میں تیزاب ملا کر پلا دیا ۔جس پر اظہر حسین نے شور واویلا کیا تو محمد اسلم ماچھی دوکاندار اور پڑوسی آگئے اور اس نے اسکی بیوی کو وجہ پوچھی تو نسیم اختر نے کہا کہ اس نے دوسری شادی کی ہے جس پر تیزاب کی بوتل دوکاندار سمیت پڑوسیوں کے سامنے اظہر حسین پر انڈیل دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا ۔جسے فوری طور پر ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔پولیس ڈیرہ رحیم نے دوکاندار محمد اسلم ماچھی کی مد عیت میں مقدمہ 336,302 بی ت پ درج کر کے ملزمہ نسیم اختر کو گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں