ساہیوال، پسند کی شادی پر باپ نے بیٹی قتل کردی

سا ہیوال(ایس این این) نواحی چک84۔فائیو ایل میں پسند کی شادی کر نے کی رنجش پر باپ محمد اقبال نی18سالہ بیٹی ناہید اقبال کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کرد یا اور فرار ہوگیا۔واقعات کے مطابق محمد اقبال کی بیٹی ناہیدا قبال نے اپنے خالہ زاد محمد ایوب سے شادی کر لی جس کا اس کے باپ محمد اقبال کو رنج تھا ۔وقوعہ کے وقت محمد اقبال اپنی بیٹی کو منا کر گھر لے گیا اور جا کر بیٹی ناہیدا قبال کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ۔پولیس یوسف والہ نے مقدمہ302 ت پ درج کر کے ملزم اقبال کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں