سا ہیوال(ایس این این) ڈاکو دوکاندارا ور کار سوار خاندان سے سات لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی،زیورات اور تین موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق غلام سرور زمیندار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ساہیوال سے واپس کار میں اپنے چک 39۔بارہ ایل گھر آئے تو گھر کے گیٹ پر تعاقب کر تے چار ڈاکو آگئے اور اسلحہ تان کر بیس ہزار روپے کی نقدی،سوا چھ لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل خواتین سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔چک109۔بارہ ایل حمزہ ٹائون کے گلستان بازار میں ایک دوکاندار محمد علی سے تین ڈاکوؤں نے ایک لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا۔پولیس صدر نے غلام سرور اور محمد علی کی مد عیت میں دو مقدمات 392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔
