ساہیوال، لوئر باری دوآب سے نوجوان کی لاش برآمد

سا ہیوال(ایس این این) ساہیوال پولیس تھانہ سٹی نے پل بازار نہر ایل بی ڈی سی پل سے ایک نامعلوم35سالہ نوجوان کی لاش بر آمد کر لی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس ابھی تک متوفی کے و رثاء کا سراغ نہیں لگا سکی اور نہ ہی ابھی تک متوفی کی موت کا معمہ حل ہو سکا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہا سی مقام پر دو روز قبل بھی ایک 30سالہ نوجوان کی لاش پولیس تھانہ سٹی نے بر آمد کی تھی جس کے دائیں بازو پر حرا زندگی تیرے نام کندا تھا لیکن جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نشے کا عادی قرار دے کر لاش ایدھی ویلفئیر سینٹر کو لاوارث قرار دے کر دفن کرا دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں