ساہیوال، سابق بہنوئی نے سالے کو قتل کر دیا

سا ہیوال(این این آئی) نواحی گاؤں 105۔نائن ایل میں سابق بہنوئی نے سالے غلام مر تضیٰ کو گھریلو ناچاقی پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔واقعات کے مطابق اسی چک کی بیوہ مر یم بی بی کی بیٹی حمیرا امیر نے اپنے خاوند محمد عمران سے طلاق لے لی. عمران نے اپنی بیوی کے بھائی غلام مر تضیٰ پر الزم لگایا کہ اس نے طلاق دلوائی ہے ۔اسی رنجش پر29مارچ کی رات پونے 12بجے محمد عمران گھر کی دیوار پر کھڑا ہو گیا اور محمد عمران نے غلام مر تضیٰ کو پسٹل سے فائر مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس ڈیرہ رحیم نے بیوہ مر یم بی بی کی مد عیت میں محمد عمران ا ور اسکے باپ ظفر سیال کے خلاف مقدمہ 109,302اور34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں