چیچہ وطنی، ڈی پی ایس چیچہ وطنی نیو کیمپس میں شجرکاری

چیچہ وطنی(ایس این این) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات یونس زاہد نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ درخت لگا کر ہم ماحول کے منفی اثرات سے بچ سکتے ہیں۔ نئی نسل کو چاہیے کہ وہ اپنا اور قوم کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے شجر کاری کو روایت بنائے کیونکہ ملک کا مستقبل اس کے طلباء ہیں اور ہم اپنے ملک کو سرسبز بنا کر دنیا کے لیے مثال قائم کرسکتے ہیں۔۔ یہ بات انھوں نے ڈی۔پی۔ایس چیچہ وطنی کے نیو کیمپس کی سائیٹ پر شجرکاری کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے بچوں کو ماحول میں بڑھتی ہوئی حدت کی کمی کے لیے درختوں کی افادیت سے آگاہ کیا۔پرنسپل سید انوارالحسن کرمانی نے بھی شجرکاری کی افادیت پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر یونس زاہد، پرنسپل سید انوارالحسن کرمانی، وائس پرنسپل مدثر رضوان، اساتذہ ، اور طلباء نے پودے لگائے اور کیمپس کی تعمیر و ترقی کے لیے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں