ساہیوال، نوسر بازوں نے اے ٹی ایم سے دکاندار کی رقم نکال لی

سا ہیوال(این این آئی) یونائیٹڈ بینک غلہ منڈی ایم ٹی ایم سے دو فراڈئیے ایک خرادیے محمد یعقوب سے دو لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق محمد یعقوب آبپارہ مارکیٹ سے غلہ منڈی اے ٹی ایم پر رقم لینے آیا تو دو نامعلوم مسلح افراد زبر دستی اے ٹی ایم کمرہ میں گھس گئے اور دوکاندار کا کارڈ پھنس گیا کا کہہ کر دوکاندار سے کوڈ لیا اور دوسرا ملزم دوکاندار کو اے ٹی ایم سے باہر لے گیا اور دو مر تبہ ایک ،ایک لاکھ نکال کر فرار ہو گئے۔پولیس غلہ منڈی نے محمدیعقوب کی مد عیت میں مقدمہ379اور420 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں