پنجاب میں سیاسی ہلچل، اسمبلی تحلیل کرنے کی تیاریاں

لاہور ( ایس این این ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کر لی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ذرائع وزیر اعلیٰ پنجاب کا بتانا ہے کہ عثمان بزدار نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے سمری تیار کر لی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر عہدہ چھوڑنے یا اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تیار ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے کے روز کمالیہ جلسے میں شرکت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی اپنے ساتھ اسلام آباد لے گئے ہیں۔ اس سے قبل جی این این نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کرنے پر مشاورت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں