ساہیوال،کالج بس کی زد میں آکرطالب علم جاں بحق ، طلباء کا احتجاج

سا ہیوال(ایس این این) نور شاہ ساہیوال روڈ پر چک87۔سکس آر کے قریب کالج کی بس کے تلے آکر فرسٹ ائر کا طالب علم سعد اللہ جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ کالج کی بس طلباء کو لے کرواپس جا رہی تھی کہ بس کے گیٹ پر کھڑا طالب علم سعد اللہ گیٹ سے گر گیا اور پہیے تلے آکر کچلا گیا جس پر طلباء نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا ۔ڈرائیور موقع سے بھاگ گیا پولیس نے مو قع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا بس قبضہ میں لے لی اور طالب علم کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ۔پولیس فریدٹاؤن نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

اپنا تبصرہ بھیجیں