ساہیوال، ضلعی انتظامیہ اور مہکاں پنجابی بورڈ کے اشتراک سے کلچرل میلہ

ساہیوال(ایس این این) پنجاب کلچر ڈے کے موقع پرضلعی انتظامیہ اورمہکاں پنجابی ادبی بورڈکے اشتراک سے ہونے والا دو روزہ کلچر میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔میلے کے پہلے پروگرام میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ پلاننگ احمد خاور شہزاد نے پوزیشن لینے والے مصنفین ڈاکٹر محمد ایوب ،نذیر ارمان،شوکت مغل،محمد ساجد ،نوید قلندری،فاروق عابد اور شوکت مغل کی کتابوں پرایوارڈ دیا گیااس موقع پر احمد خاور شہزاد نے اعلان کیا کہ اگلے سال پہلی تین پوزیشنیں لینے والے مصنفین کی تقریب میں آمدورفت کا خرچ وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔تقریب کا دوسرا پروگرام محفل مشاعرہ تھی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اویس ملک جبکہ مہمان اعزاز عاقب ستیانوی،ڈاکٹر اصغر علی بلوچ اور فدا بخاری تھے۔صدارت معروف شاعر مہر الطاف بھروانہ نے کی۔میزبانی کے امورپروفیسرڈاکٹرمشتاق عادل کاٹھیہ اورفیضان عادل کاٹھیہ نے سرانجام دیے۔معروف شعراء نصیر خاں بلوچ اور ناصر تائب کی یاد میں ہونے والے اس مشاعرے میں جعفر انجم جٹیانہ ،غلام عباس ناسک،فیروز محسن کھرل،الطاف گگڑانہ،مختاربلوچ ،عمران نواز گوندل،علی رضا بلوچ ،حافظ نعمان اور نعمت اللہ ارشد بطور مہمان شاعر شریک ہوئے۔مقامی شعراء میں شبیر شاہد ،شوکت کاٹھیا،کاشف حباب ،فاروق اظہر،عاطر بلوچ اورعلی رضا عادل نے اپنا کلام سنایا۔ڈپٹی کمشنرمحمداویس ملک پروگرام کو بہت پسند کیا اور مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی اس کاوش کو سراہا۔تیسرا پروگرام صوفی نائٹ تھی جس میں لوک فنکار محسن فیاض نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی نواز خالد عاربی تھے۔شہریوںنے اس پروگرام کو بہت پسند کیا ۔میلے کے آخری دن گھوڑاناچ رقص اور فوک کلچر کے مقابلے ہوئے جن میں ڈپٹی کمشنر محمداویس ملک اورسی ای اوایجوکیشن ڈاکٹرمحمدارشد تھے۔مختلف سکولوں کے طالب علموں نے اس پروگرام میں بھر پور حصہ لیا۔مہکاں پنجابی ادبی بورڈ کی جانب سے اول ،دوم اور سوم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اور مہمانوں کو پگ پہنائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں