اوکاڑہ، بس کی ٹکر سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 4 جاں بحق

اوکاڑہ (ایس این این) اوکاڑہ نیشنل ہائی وے پر بس کی کار کو ٹکر کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اگ لگنے سے 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق ،بچہ اور ایک خاتون سمیت 2 زخمی ہوگے جن کو ریسکیو نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا،کار سوار فیملی شادی کی تقریب میں لاہور سے آ رہے تھے، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تفصیلات کے مطابق وکاڑہ نیشنل ہائی وے پر بس کی کار کو ٹکر حادثہ کے نتیجہ میں باپ اور اس کے 3 بیٹے جاں بحق. حادثے کے بعد گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 3بچوں سمیت 4افراد جاں بحق۔بچہ اور ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس۔ریسکیو کی فائرفاٹئیر اور دو ایمبولنیس گاڑیاں موقع پر پہنچیں، کار سوار فیملی شادی کی تقریب میں لاہور سے آ رہے تھے، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں