ساہیوال، خاتون سمیت چار افراد نے خود کشی کر لی

سا ہیوال(این این آئی) گھریلو تنازعات پر گندم کی زہریلی گو لیاں کھا کر تین نوجوان اور ایک خاتون کی خود کشی چار جاں بحق جبکہ کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر نے والی پانچ خواتین کو بچا لیا گیا۔چیچہ وطنی سے مہمان آئی ہوئی عمر دارز کی 25سالہ بیوی اقراء نے خاوند سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جسے ہسپتال لایا گیا جہاں ایمر جنسی میں دم توڑ گئی۔عاررف والہ کے غلام میراں کے 18سالہ بیٹے زیب نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ایمر جنسی میں دم توڑ گیا۔عابدکالونی کے محمد ریاض کے 25سالہ بیٹے کاشف نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر جان دے دی۔چک67۔فور آر کے علی شریف کی30سالہ بیوی ممتاز نے کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی اور ایمر جنسی میں دم توڑ گئی۔جبکہ عارف والہ کے عرفان کی 20سالہ بیٹی اقراء ،چک103۔نائن ایل کے محمد یٰسین کی بیٹی نور فاطمہ30سالہ،پاک پتن کے محمد نعیم کی19سالہ بیٹی شکیلہ،چیچہ وطنی کے عنایت اللہ کی27سالہ بیٹی مریم اور چک 98۔بارہ ایل کے شہزاد احمد کی 18سالہ بیوی نئی نویلی دولہن ساجدہ نے کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی لیکن ان پانچ خواتین کو بچا لیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں