ساہیوال، مقدمہ کی پیروی سے باز نہ آنے پر دو بھائیوں پر قاتلانہ حملہ

سا ہیوال(این این آئی) نواحی چک47۔فائیو ایل میں موٹر سائیکل سوار زمیندار سیف الملوک اور اسکے بھائی کو گولی مار دی گئی ۔مقدمہ درج ایک گرفتار کرلیا گیا۔47 فائیو ایل کا زمیندار سیف الملوک موٹر سائیکل پر شہر سے اڈہ موڑ47پہنچا تو محمد رضوان گجر اورعلی محمد نے خنجر دکھا کر روک لیا اور خنجر سے وار کیا جس کے بعد سیف الملوک بھاگنے لگا تو ملزم محمد رضوان گجر نے گولی مار دی جب اسکا بھائی آصف فاروق بچانے کیلئے آیاتو ملزموں نے اسے بھی گولی مار دی ۔قاتلانہ حملے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ملزموں کے خلاف قتل کے ایک مقدمہ کی پیر وی سیف الملوک کر رہا تھا ۔پولیس یوسف والہ نے ملزموں کے خلاف 337,337,324۔ایف اور34 ت پ درج کر کے ایک ملزم رضوان گجر کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں