ساہیوال،تعاقب کرنے پر چوروں نے بیوپاری کو گولی مار دی

سا ہیوال(ایس این این) نواحی چک 109۔نو ایل کے قریب چوروں کا تعاقب کر تے ہوئے بیو پاری محمد ریاض نول کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چک126۔نو ایل کے محمد رزاق زمیندار کے بھانجے محمدمصطفیٰ نے مو بائل فون پر اپنے ماموں محمد رذاق کو بتایا کہ ان کی ایک گائے رات چو ری ہو گئی تھی اور ہم چوروں کا کھرا رواں کر کے چک 109۔
نو ایل پہنچ چکے ہیں.آپ بھی وہاں آجائیں ۔محمد ریاض نول اور اسکے ساتھی جب موٹرسائیکلوں پر چوروں کا تعاقب کر تے ہوئے پل بارشن پر آج صبح ڈھائی بجے پہنچے تو چار چور گائے لیکر جا رہے تھے ۔جس پرمحمد ریاض نے موٹر سائیکل بھگا کر ایک چور کو جا کر دبوچ لیا اور گائے پکڑ لی. چور نے محمد ریاض نول کو پسٹل سے گولی مار دی اور چاروں چور گائے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے مقتول کے برادر نسبتی محمد رزاق کی مد عیت میں مقدمہ302 اور34 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں