ساہیوال، سنٹرل جیل کے موبائل جیمرز سے شہریوں کے رابطے منقطع

ساہیوال(نیوز رپورٹر)سینٹرل جیل ساہیوال میں لگے موبائل فون جیمرز سے گردونواح کے شہر پریشان، فرید ٹاؤن، ڈی پی ایس، میڈیکل کالج، جہاز گراؤنڈ اور 93 سکس آر کے شہریوں کا مواصلاتی رابطہ اپنے اعزہ و دوستوں سے منقطع ہو گیا. سنٹرل جیل شہریوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے سینٹرل جیل کے موبائل جیمرز کی رینج بڑھانے سے انٹر نیٹ کی سپیڈ بھی متاثرہے. ذرائع کے مطابق جمیرز کی رینج جیل کے اندر ہونے چاہیے تھی اور ان کامقصد قیدیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کے رجحان کو روکنا تھا تاہم جیل کالونی اور جیل کے اندر موبائل فون کے استعمال کی اطلاعات عام ہیں جبکہ گردونواح کی آبادیوں میں جیمرز کی رینج بڑھانے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور خوشی غمی و کاروباری روابط منقطع ہو گئے ہیں.شہریوں نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ‘‘ کمشنر ساہیوال اورڈی سی ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں