ساہیوال، ڈی پی ایس کے اساتذہ میں حسن کارکردگی پر انعامات تقسیم

ساہیوال (ایس این این )ڈویژنل پبلک سکول اینڈکالج ساہوال کا آنرز ڈے ،کمشنر ساہیول علی بہادر قاضی نے نصابی کارکردگی کی بنیاد پر ادارے کے 9 بہترین اساتذہ میں سر ٹیفکیٹس اور نقد انعام بھی تقسیم کئے -پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوارالحسن کرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے -میٹرک کلاسز کے بہترین اساتذہ میں رضوانہ ضیا میتھ،اقصا سلیم فزکس ،انجم نسرین کیمسٹری اور شازیہ کاشف بیالوجی جبکہ انٹرمیڈیٹ کلاسز کے اساتذہ میں ایم بی سلیم فزکس ،حافظ ریحان رستم کیمسٹری ،شمائل ستار فزکس ،ثنافاطمہ کیمسٹری اور حنین فاطمہ بیالوجی شامل ہیں -کمشنر علی بہادر قاضی نے ان اساتذہ کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی اور انہیں ادارے کے لئے ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا –

اپنا تبصرہ بھیجیں