ساہیوال، سسرالیوں نے داماد کو گولی مار دی

سا ہیوال(ایس این این) ساہیوال کا نواحی چک94۔سکس آر میں بینک ملازم عقیل عباس کو گولی مار دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لا ثانی گارڈن فیصل آباد کے بینک ملازم عقیل عباس کی شادی عر صہ دس سال قبل فدا حسین کی بیٹی سے ہوئی جس کے بعد دونوں میں ناچاقی پر علیحدگی ہو گئی اور عدالتوں میں فریقین نے بچوں کے حصول کے لئے دعوے دائر کر دئے جس کے بعد سابق بیوی کے خالو محمود نے بچے واپس دلانے کا جھانسہ دے کر عقیل عباس کو اپنے چک بلوایا۔جب عقیل عباس اپنی کار نمبر722۔اے بی ایم میں چک پہنچا تو دس مسلح افراد نے کار پر دھاوا بول دیا فائرنگ کر کے کار تباہ کر دی اور عقیل عباس کو گولی مار دی جسے سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں حالت نازک ہے۔پولیس فرید ٹاؤن نے محمود،قیصر اور دیگر8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ 148,427,324اور149 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں