ساہیوال، سٹریٹ کرائمز اور چوری کے واقعات میں اضافہ، طالبہ، بیوپاری لٹ گئے

سا ہیوال(ایس ای این) ڈاکو یونیورسٹی کی طالبہ کا پرس اور بیو پاری سے ایک لاکھ85ہزار روپے کی نقدی اور مویشی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ای بلاک فرید ٹائون میں ایک طالبہ میمونہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے پرس چھین لیا۔دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گیا۔طالبہ ہڑ پہ اسٹیشن سے ساہیوال یونیورسٹی تعلیم کے لئے آئی ہوئی تھی اور ای بلاک ہاسٹل جا رہی تھی کہ ڈاکو نے لوٹ لیا۔چک100۔ڈبلیو ایم میں چار ڈاکوؤں نے ایک بیو پاری نوید اختر کے ڈیرہ میں دا خل ہو کر ایک گائے اور بچھڑا مالیت ایک لاکھ 75ہزار روپے چھین کر ایک ڈالہ گاڑی میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے اور نوید اختر کو باندھ کر کمرہ میں پھینک گئے۔پولیس فرید ٹاؤن ا ور پولیس ہڑ پہ نے دو مقدمات میمونہ اور نوید اختر کی مد عیت میں 382اور392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں