ساہیوال، کمسن بچوں پر تشدد کرنے والے زمیندار کی ضمانت میں توسیع

سا ہیوال(این این آئی) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال صائمہ ریاست نے یونین کونسل نور شاہ کے سابق ناظم پیر عجم شاہ کھگہ اور انکے چار سیکیورٹی گارڈوں ولایت وٹو،شہباز،جامو گجر اور ناما کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 19مارچ تک تو سیع کر دی ہے ۔پولیس نور شاہ نے ٹھٹھہ مانک کے چرواہے محمد ذاکر کی کمسن بیٹی رانو اور کمسن بیٹا بہاول شیر مویشیوں کو چروانے کیلئے لیکر جا رہے تھے کہ سڑک سے گزرتے ہوئے سابق ناظم کار میں ااگیا اور مویشیوں کے راستہ نہ دینے پر مشتعل ہو گیا کمسن بچی اور بچے پر بری طرح تشدد کر کے دانت توڑ دئے اور بچی کے کپڑے پھاڑ کر بر ہنہ کر دیا لیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی جب مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس نور شاہ نے چار یوم کی تا خیر سے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں