ساہیوال،لیکچرر بھرتی کے لیے رشوت لینے پر پی پی ایس سی اہل کار پر مقدمہ

سا ہیوال(این این آئی) انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے لیکچرار بھرتی کرا نے کا جھانسہ دے کر تین لاکھ پچاس ہزار روپے رشوت لینے کے الزام میں پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر محمد عمر فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لیکچراروں کی بھر تی کے لئے شیڈول کا اشتہار جاری کیا تو جی ٹی روڈ ہڑ پہ اسٹیشن پولیس چوکی کالونی کے محمد فیضان خالد نے محمد عمر فاروق سے رابطہ کیا تو ملزم نی7نومبر2020کو رشوت طے کر کے پچاس ہزار روپے ایڈوانس وصول کر لی اور بعد میں تین لاکھ روپے مزید رشوت لے لی لیکن اسے لیکچرر نہ بنوایا اور رقم ہڑپ کر لی۔محمد فیضان خالد کی رپورٹ پر ڈی جی انٹی کر پشن کے حکم پر انکوائری کے بعد انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے ملزم محمد عمر فاروق کے خلاف مقدمہ166ت پ اور5.2/47 پی سی اے درج کر لیا۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں