ساہیوال، 2 خواتین سے اسلحہ کے زور پر زیادتی

ساہیوال(بیورورپورٹ)دوخواتین سے اسلحہ کے زو رپرجبراََ زیادتی،عبداللہ نے رانی کو دبوچ لیا،کندھوں پر اٹھاکرکمرے میں لے گیا،منہ پر ہاتھ رکھ کر عزت لوٹ لی،مہمان آئے اورنگ زیب نے مولادتہ کی ہمشیرہ کوزیادتی کانشانہ بناڈالا،مزاحمت پر تشدد،خاتون بے ہوش ہوگئی۔نواحی گاؤں98/6آرمیں بھٹہ مزدورذوالفقارعلی کی بیوی رانی بی بی گھرکاکام کاج کررہی تھی گاؤں کالڑکاعبداللہ اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھرمیں گھس گیا اورخاتون کو دبوچ کر کمرے میں لے گیااس دوران عبداللہ کا دوست منہ پر نقاب لگاکراسلحہ تانے پہرہ دیتارہا۔ملزم نے خاتون کے زبردستی کپڑے اتارنے کی کوشش کی توخاتون نے شورمچاناشرو ع کردیا،ملزم نے خاتون کے منہ پر ہاتھ رکھ کرعزت لوٹ لی۔قصبہ نورشاہ میں جگھیوں والاقبرستان کے رہائشی مولادتہ کے گھراورنگ زیب اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ مہمان بن کرآیا۔مولادتہ خاطرتواضع کیلئے کھانے لینے نورشاہ چلاگیا۔مولادتہ کی ہمشیرہ رانی بی بی کواکیلاپاکرملزموں کی نیت میں فتورآگیا۔دوملزموں نے اسلحہ تان لیااوراورنگ زیب نے خاتون کو اپنی ہوس کانشانہ بناڈالا۔چیخ وپکارپراسے جسمانی تشددکانشانہ بھی بنایاگیا۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں