ساہیوال(بیورورپورٹ)(ن )لیگی رہنماء کے بیٹے کی مہندی کی تقریب میں مجرا،رقاصاؤں کی نیم برہنہ لباس میں فحش گانوں پر منچلوں کیساتھ بیہودہ حرکات،2رقاصاؤں سمیت 15ملزمان گرفتار۔جی ٹی روڈ پر میرین تھیٹر کے لان میں عمر فاروق کے بیٹے ذیشان کی شادی پر مہندی کی رسم کے دوران 2رقاصائیں زارا اور شاہدہ ناز عرف نیلم چوہدری نیم برہنہ لباس میں فحش گانوں پر مجراکر رہی تھیں اور نوجوان دادعیش دیتے ہوئے فحش بیہودہ حرکات کرتے ہوئے ہلڑ بازی کر رہے تھے۔ غلہ منڈی پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر دونوں رقاصاؤں اور دیگر 13ملزمان محمدراشد‘وسیم‘ عبدالوحید‘فرحان‘اسامہ‘ راشد محمود‘محمدعابد‘ علیم اکبر‘ علی رضا‘ حیدر عباس‘بلال‘مزمل اور محسن کو گرفتار کر کے ان سے 1لاکھ 42ہزار روپے نقدی‘ یو ایس بی‘ساؤنڈ سسٹم برآمد کرلیا جبکہ دولہا ذیشان اوراس کاوالد(ن )لیگی رہنماء وسابق یوسی چیئرمین ملک عمرفاروق ودیگر ملزمان فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے 23ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
