ساہیوال(اے پی پی) پرانی دشمنی کی رنجش پر ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،مقدمہ درج۔ نواحی گاؤں 113/9-L کا رہائشی محمد یار پانی بھرکر اپنے صحن میں کھڑا تھاکہ ملزم منظور نے فائرنگ کرکے محمد یار کو شدید زخمی کردیا جسے ریسکیو1122 ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال لے جارہی تھی کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بتایاگیا ہے کہ ملزم منظور نے پرانی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے محمدیار کو قتل کیا ہے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقتول کی بیوی نجمہ بی بی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
