سا ہیوال(این این آئی) سپیشل جج انسداد رشوت ستانی ساہیوال عارف محمود خاں نیازی نے تھانہ غلہ منڈی کے اے ایس آئی نسیم اعجاز کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کر دی اسکے بعد انٹی کر پشن نے ملزم تھانیدار کو گرفتار کر لیا ۔عدالت نے اس مقدمہ کی ودسری ملزمہ لیڈی پولیس وویمن پروٹیکشن سب انسپکٹر سول لائن ساجدہ حبیب کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی۔انٹی کر پشن ساہیوال سر کل نے 2دسمبر2021کو لیڈی سب انسپکٹر ساجدہ حبیب اور تھانہ غلہ منڈی کے اے ایس آئی نسیم اعجاز کے خلاف45ہزار روپے اور25ہزار روپے دو مواقع پر رشوت لیکر محمد ندیم انجم کی بیوی کے اغوا اور زناء کے مقدمہ میں ملزموں سے ساز باز ہو کر جرائم کو چھپانے اور جرائم کی دفعات کو حذف کر نے کے الزامات میں مقد مہ161ت پ اور5.2/47پی سی اے درج کیا تھا عدالت سے ملزموں نے عبوری ضمانت کروارکھی تھی جسے عدالت نے تھانیدار کی ضمانت منسوخ کر دی ۔
