پاکپتن،بھائی کی شادی میں ڈانس کرنے پر سسرالیوں کا خاتون پر وحشیانہ تشدد

پاکپتن(ایس این این) بھائی کی شادی میں ڈانس کرنے پر سسرالیوں نے خاتون کے بال کا ٹ دئیے اور ناک زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملزم امیر قادر نے بیوی کو اپنے بھائی کی شادی میں ڈانس کرنے سے منع کیا مگر ڈانس کی وجہ سے خا تون کے بال کا ٹ دیے اور ناک بھی زخمی کر دی۔خاتون کی ملزم سے بارہ سال قبل شادی ہوئی تھی۔متاثرہ خاتون کے شوہر امیر قادر، دیور اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھر پر خاتون کو باندھ کر اس کے بال کاٹے اور ناک کاٹنے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں