ساہیوال، سی ای او ایجوکیشن بچوں کے تحفظ کے لیے میدان میں

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنرمحمداویس ملک کی ہدایت پر سی ای ایجوکیشن ڈاکٹرمحمدارشدتعلیمی اداروں میں چھٹی کے دوران بچوں کی بحفاظت گھروں کو واپسی یقینی بنانے کیلئے خودفیلڈمیں نکل پڑے-انہوں نے سنابل ایجوکیشنل کمپلیکس اڈادادفتیانہ کے باہر پہنچ کر طلبہ وطالبات کی روڈکراسنگ کا جائزہ لیا-انہوں نے کہاکہ چیف سیکرٹری کامران علی افضل کی ہدایت پر طلبہ وطالبات کی بحفاظت گھروں کوواپسی یقینی بنانے کیلئے ایجوکیشن افسران فیلڈوزٹ کررہے ہیں چھٹی کے اوقات میں بچوں کوبحفاظت روڈکراس کرانے کیلئے تعلیمی اداروں کے گارڈزاورٹیچرزکوپابندکیاگیاہے کہ وہ اپنی نگرانی میں طلبہ وطالبات کوروڈکراس کروائیں جبکہ چھوٹے بچوں کوان کے ٹیچرزخودسڑک کی دوسری جانب چھوڑکرآئیں -انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں سکولوں کے باہربورڈزآویزاں اورزیبراکراسنگ بھی لگا دی گئیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں