ساہیوال، جہاز گراؤنڈ میں خاتون سے 2 لاکھ کے زیور لوٹ لیے گئے

سا ہیوال(ایس این این) بلال پورہ جہاز گراؤنڈ میں صحت کارڈ دلانے کا جھانسہ دے کر خاتون سے2لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے سونے کے کڑے نوسر باز لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی کی والدہ کر سی پر گھر کے باہر بیٹھی تھی اور اس نے سونے کے کڑے پہن رکھے تھے کہ ایک نامعلوم نوسر باز موٹر سائیکل پر آیا اور انور بی بی سے کہا کہ اس کا بیٹا رفاقت اسے صحت کارڈ دلوانے کیلئے بلوا رہا ہے ۔جس پر ملزم انور بی بی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ہمراہ لے گیا اور سونے کے کڑے مالیت مالیت دو لاکھ بیس ہزار روپے چوری کر کے فرار ہو گیا ۔پولیس تھانہ سٹی نے ذو الفقار علی کی مد عیت میں مقدمہ420,379 ت پ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں