ڈی پی ایس کے نئے کیمپس میں کمشنر اور طلباء کی شجر کاری

ساہیوال (ایس این این)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادرقاضی نے کہا ہے کہ درخت لگانا بنی کریم کی سنت ہے اور انہوں نے امت کو تاکید کی کہ وہ پھلدار درخت لگائیں تاکہ انسانوں کے ساتھ ساتھ چرند پرند بھی ان سے استفادہ حاصل کر سکیں،سکولوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلباو طالبات بھی سنت رسول کی پیروی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اپنا مذہبی ،ملی اور اخلاقی فریضہ ادا کریں -انہوں نے یہ بات ڈی پی ایس کے زیر تعمیر راوی کیمپس میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جس میں سکول میں زیر تعلیم طلبہ نے بھی پھلدار درخت لگائے-اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر ،پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی ،پراجیکٹ ڈائریکٹر حبیب جیلانی وینس ،ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد ،بورڈ آف ٹرسٹیز کے ارکان پروفیسر قمر الزمان خان ،چوہدری سلطان محمود اور سید افتخار حسین شاہ ،اساتذہ کرام میاں محمد اکمل اور جاوید اقبال اور فرسٹ ایئر کے طلبہ نے بھی پودے لگائے-انہوں نے کہا کہ پاکستان درختوں کی شدید کمی کا شکار ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ ہر فرد اپنے حصے کا ایک درخت لگائے اور اس کی آبیاری بھی کرے -انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شجر کاری مہم میں عام آدمی کی شرکت یقینی بنانے پر زور دیا جا رہا ہے تا کہ ملک سے درختوں کی شدید کمی دور ہو سکے -پرنسپل بریگیڈیئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے بتایا کہ زیر تعمیر راوی کیمپس میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور موجودہ شجرکاری مہم کا مقصد کلاسز کے اجراء￿ تک کیمپس کو سر سبز بنانا ہے -تقریب میں ڈی پی ایس میں زیر تعلیم طلبہ نے بھی پودے لگائے،کمشنر علی بہادر قاضی نے ان سے بات چیت کی اور ان سے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بھی پوچھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں