ساہیوال، عیسیٰ نگری میں دکاندار سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

سا ہیوال(این این آئی) نواحی چک50۔فائیو ایل کے دوکاندار محمد شفیق احمدسے عیسیٰ نگری میں تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل بلا نمبری اور60ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔محمد شفیق اپنے رشتہ داروں سے طارق بن زیاد کالونی میں ملنے کے بعد واپس اپنے چک50۔فائیو ایل جا رہا تھا کہ عیسیٰ نگری کے قریب ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔پولیس فتح شیر نے محمد شفیق احمد کی مد عیت میں مقدمہ392 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں