ساہیوال(ایس این این) نواحی گاؤں کوڑے شاہ زیریں کے قریب دو طالب علموں پر تیزاب پھینک دیا گیا جس سے دونوں جھلس گئے دونوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا۔واقعات کے مطابق فرسٹ ایئر کا طالب علم امانت علی 18سالہ اپنی بھانجی رخسانہ12سالہ پانچویں جماعت کی طالبہ کے ہمراہ اپنے گاؤں اکبر شاہ سے سکول جا رہا تھا کہ راستہ میں ایک نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار آگیا اور دونوں طلباء پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔دونوں بچوں کو فوری طور پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔پولیس نور شاہ نے مو قع پر پہنچ کرتفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ دشمنی کا سب ہو سکتاہے تا ہم پولیس اس سلسلہ میں تفتیش کر رہی ہے اور نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔
