ساہیوال، سفاک شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

ساہیوال(بیورورپورٹ)سفاک شخص نےٹوکے سے بیوی کی گردن کاٹ دی،نثاراحمدنے اپنے ساتھ نہ جانے پر بلقیس کوٹوکے سے پے درپے وارکرکے خون میں نہلادیا،خاتون پر موقع پر جاں بحق،ملزم فرار،مقدمہ درج کرلیاگیا۔نواحی گاؤں124/9ایل میں محمدعلی نے اپنی ہمشیرہ بلقیس بی بی کانکاح اسی گاؤں کے رہائشی نثاراحمد کے ساتھ کیا۔محمدعلی نے بتایاکہ نثاراحمد کاکرداراچھانہ تھااس لئے رخصتی نہیں کررہے تھے ۔گزشتہ روز ساڑھے 12بجے دن ملزم مسلح ٹوکا لے کرگھرمیں داخل ہوا۔گردن اورسرپر پے درپے وارکیے جس سے خاتون زمین پرگرپڑی اور موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ایس ایچ اوتھانہ کمیرذیشان ڈوگرنے ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں