ساہیوال، درندہ صفت باپ ساڑھے تین سال تک سگی بیٹی سے زیادتی کرتا رہا

چیچہ وطنی، ساہیوال(ایس این این) چیچہ وطنی کے نواحی علاقے کسووال میں بدبخت درندہ صفت باپ اپنی سگی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر ساڑھے تین سال تک ہوس کا نشانہ بناتا رہا. تفصیل کے مطابق کسووال کے نواحی گاؤں چک نمبر 104بارہ ایل کا رہائشی حق نواز جوآئل کا کاروبار کرتا ہے.گزشتہ ساڑھے تین سال سے اپنی سگی بیٹی کو ڈرا دھمکا کر ہوس کا نشانہ بناتا رہا. جب بچی نے اپنی ماں کو بتایا تو بدبخت شخص نے بیوی کو اسلحہ کے زور پر تشدد کرکے خاموش رہنے کی ہدایت دی. بچی کی ماں کے مطابق بدبخت شخص ساڑھے تین سال سے زیادتی کر رہا ہے. سکول میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ استانیوں نے استفسار کیا تو بچی نے ساری بات اپنی استانیوں کو بتادی.استانیوں نے بچی کے ماموں اور ماں کو بلا کر انھیں پولیس میں رپورٹ کرنےکی ہدایت کی جس پر بچی کےماموں نے پولیس تھانہ کسووال کو اطلاع دی.پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بدبخت کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا ہے جب کہ بچی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں