ساہیوال، نیازی سے آٹا، چینی، پٹرول چوری کا حساب لیں گے: بلاول بھٹو

ساہیوال(ایس این این) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو ذرداری نے کہا ہے کہ ہم عمران نیازی سے چینی، آٹا اور پٹرول چوری کا حساب لیں گے۔ اس حکومت نے عوام کو بھوک، بیروزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بلاول بھٹونے یہاں ساہیوال میں لانگ مارچ کے دوران ساہیوال کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔اُن کی اولاد ہونےکے ناطے ہم بھی ماں کے نقش قدم پر چلیں گے اور سلیکٹڈ کو ایوان اقتدار سے نکالے بغیر چین نہیں لیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران نیازی آج کہتا ہے کہ پاکستان میں کوئی مہنگائی نہیں،وہ غریبوں کے درد سے ناآشنا ہے اسے مزید حکومت کا کوئی حق نہیں۔ ساہیوال میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کٹھ پتلی کو بتارہا ہوں کہ جیالے اپنا حق چھیننا جانتے ہیں جبکہ آپ سلیکٹڈ کی نالائقیوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے جبکہ اس ملک کی عوام مہنگائی کی اس چکی میں عمران خان کی وجہ سے پس رہے ہیں۔بلاول نے وزیر اعظم کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مارچ شروع کیا تو یہ گھبرانا شروع ہوگئے۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے زرداری کی وجہ سے چل رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ملک دہشت گردوں کا مقابلہ کرسکتا ہے ، انہیں شکست دے سکتا ہے ، مگر موجودہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی، صدر اور وزیر اعظم دہشت گردوں کے سامنے جھک چکے ہیں ، جس سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ آپ کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان میں عدم اعتماد کا وقت آگیا جبکہ ہم اس حکومت کو ختم کرکےنئی حکومت بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں