ساہیوال، چاند ماری روڈ جہاز گراؤنڈ تجاوزات کی زد میں

ساہیوال( ایس این این) ساہیوال کا گنجان آباد علاقہ تجاوزات کی زد میں، جہاز گراؤنڈ میں تجاوزات کی بھرمار۔ چاند ماری روڈ پر پولیس لائن کی دیوار کے ساتھ بھینسوں کے باڑے اور لکڑیوں کے ٹال بنا کر گزرنے کا راستا تنگ کر دیا گیا۔ عوام پریشان۔ جہاز گراؤنڈ کے چوراہوں میں بھی بااثر افراد نے دکانیں بنا لیں۔ انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ ذرائع کے مطابق جہاز گراؤنڈ میں چاند ماری روڈ پر سیاسی شخصیات سے ربط کی بنیاد پر لوگوں نے پولیس لائن کی دیوار کے ساتھ تجاوزات کی بھرمار کر رکھی ہے۔ بھینسوں کے باڑے اور لکڑیوں کے ٹال بنا کر گزرنے کا راستا تنگ کر دیا گیا ہے جس سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور پولیس لائن کی دیوار کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ جہاز گراؤنڈ کے قبرستان کے قریب واقع دکانداروں نے بھی قبرستان کی چار دیواری کو توڑ کر اپنا سامان قبرستان کے احاطے میں رکھا ہوا ہے جب کہ قبرستان کے داخلے راستے پر کنسٹرکشن میٹریل والے داکنداروں کا سامان پڑا رہتا ہے۔ جہاز گراؤنڈ کے چوراہوں نظام دین چوک اور محمدیہ چوک میں بھی تجاوزات کی بھرمار ہے ۔ جامع مسجد غوثیہ کے سامنے اور دائیں بائی بھی لوگوں نے دکانیں بڑھا کر راستے تنگ کر دیے ہیں۔دودھ کی دکان والے گندے پانی کا اخراج براہ راست سڑک پر کرتے ہیں جس سے نمازیوں کو گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عوام نے کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں