ساہیوال، مال منڈی چوک سے نیو بائی پاس تک دو رویہ سڑک کی منظوری

سا ہیوال(این این آئی) ڈسٹر کٹ کوراڈنیشن کمیٹی ساہیوال کے خصوصی اجلاس میں مال منڈی چوک سے بائی پاس 92۔سکس آر تک دورویہ روڈ تعمیر کر نے کی شکیل خاں نیازی کی تجویز منظور کر لی گئی ۔کمیٹی نے ساہیوال رنگ روڈ کو فلائی اوور سے لنک کر نے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیر مین رائے مر تضیٰ اقبال ایم این اے نے کی۔اجلاس نے شکیل خاں نیازی صوبائی ایڈوائزری کمیٹی ممبر کی طرف سے بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لئے پولیس کو متحرک اور ساہیوال میں ٹریفک مینجمنٹ کو فعال کر نے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔اجلاس میں کمشنر علی بہادر قاضی،ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے شر کت کی۔رائے مر تضیٰ ا قبال ایم این اے نے کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کی حوصلہ شکنی کر نے اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ساہیوال،کسو وال اور چیچہ وطنی میں خصوصی آپریشن کر نے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں