ساہیوال، سرکاری اہل کار نے بھرتی کا جھانسہ دے کر وکیل کو لوٹ لیا

سا ہیوال(ایس این این) نواحی چک68۔فائیو ایل میں ایک وکیل خضر منیر کو انٹی نارکوٹیکس کے انسپکٹر اور ھیڈ کلرک نے کلرک بھر تی کرانے کا جھانسہ دے کر دو لاکھ روپے دھو کہ دہی اور ٹمپرنگ سے ہتھیا لئے مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق وکیل خضر منیر کومحمد وقاص انسپکٹر انٹی نار کوٹیکس نے بتایا کہ کلرکوں کی بھر تی ہو رہی ہے . تم بھی اپنے کزن کو بھر تی کر وا لو اس طرح محمد وقاص انسپکٹر اور اسکے ساتھی ہیڈ کلرک شہباز قمر سہیل نے وکیل کے کزن کو نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر دو لاکھ روپے ہتھیا لئے اورانٹر ویو کیلئے ایک حکم نامہ دیا جو کہ ٹمپرنگ کر کے بنایا گیا تھا بعد میں بوگس پایا گیا ۔جس پر پولیس یوسف والہ نے وکیل خضر منیر کی مد عیت میں مقدمہ 420,419اور468 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں