رنگون (نیٹ نیوز) برما میں بسنے والے روہنگیا مسلمان تاریخ کے بد ترین مظالم کا شکار ہیں، آئے روز انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے لیکن عالمی برادری ٹس سے مس نہیں ہورہی۔ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ آج سے نہیں بلکہ کئی عشروں سے جاری ہے جس کے باعث لاکھوں لوگ اپنے بال بچوں سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی طرف ہجرت کر چکے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی نے روہنگیا مسلمانوں کی ہجرت کی ایک فہرست ترتیب دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ساڑھے تین لاکھ روہنگیا مسلمان پناہ لے چکے ہیں اور یہ پوری دنیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ اپنی ہی حکومت کے مظالم کا شکار روہنگیا مسلمانوں نے سب سے زیادہ پناہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں لے رکھی ہے جہاں ان کی تعداد 5 لاکھ ہے۔ سیاسی انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے پوری دنیا میں شہرت رکھنے والی بنگالی وزیر اعظم حسینہ واجدنے روہنگیا مسلمانوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
سعودی عرب نے بھی 2 لاکھ مظلوم مسلمان بھائیوں کو حفاظت فراہم کر رکھی ہے جبکہ ملائیشیا میں ڈیڑھ لاکھ، بھارت میں 14 ہزار اور متحدہ عرب امارات میں یہ تعداد 10 ہزار ہے۔
Load/Hide Comments