ساہیوال، ڈاکو خواتین نے اسلحے کے زور پر دکاندار کو لوٹ لیا

سا ہیوال(این این آئی) تین خاتون ڈاکوؤں نے دوکاندار کے گھر سے دو لاکھ5ہزار روپے کی نقدی ،دو موبائل لوٹ لیے جبکہ پیزا ڈلیوری بوائے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔نیشنل ہائی وے روڈ پر چک9۔گیا رہ ایل غوثیہ کالونی میں ایک دوکاندار محمد اشرف کے گھر دا خل ہو کرا سلحہ کے زور پر تین خاتون ڈاکوؤں نے 5ہزار روپے کی نقدی ،دو موبائل اور دو لاکھ روپے کے زیورات خواتین سے لوٹ کر فرار ہو گئیں۔پولیس ہڑ پہ نے تینوں خواتین ڈاکوؤں بالی،ناصرہ اور نیلی کو گرفتار کر لیا تینوں خاتون ڈاکوؤں کا تعلق دیپالپور سے ہے ۔غر بی بائی پاس پولیس چوکی غلہ منڈی کے قریب پیزا ڈلیوری بوائے محمد مبشرعظیم سے 5ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی اور پیزا سات ہزار800روپے اور موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔پولیس ہڑ پہ اور غلہ منڈی نے دو مقدمات 392اور382 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور خاتون ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں