ساہیوال، بیوی سے جھگڑے پر شوہر نے کم سن سالے کو گولی مار دی

ساہیوال(این این آئی) نیو فیصل آباد ساہیوال روڈ پر اڈہ نیکی پر ساتویں جماعت کے طالب علم شکیل عباس کو دو موٹر سائیکل سواروں نے گولی مار دی ۔طالب علم کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں طالب علم شکیل عباس کی حالت نازک ہے۔واقعات کے مطابق اسی محمد عرفان کی ہمشیرہ طاہرہ پر وین کی شادی دو سال قبل فاروق ارشد سے ہوئی تھی جس کے بعد فاروق ارشد نے طاہرہ پر وین حاملہ کو مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ۔گز شتہ روز فاروق ارشد اپنی بیوی کو لینے آیا تو طاہرہ پر وین نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا ۔جس پر ملزم مشتعل ہو گیا ۔جب طاہرہ پر وین کا بھائی شکیل عباس صبح جب گورنمنٹ ننگل انبیاء ہائی سکول موٹر سائیکل پر جا رہا تھا تو موٹر سائیکل سوار فاروق ارشد اور اسکے ساتھی کے ہمراہ شکیل عباس کو گو لیاں مار دیں۔پولیس فرید ٹاون نے محمد عرفان کی مد عیت میں مقدمہ34,324 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں