ساہیوال، شراب کے نشے میں غل غپاڑہ کرنے پر سیاسی رہنما کا بیٹا گرفتار

سا ہیوال(این این آئی) ساہیوال شراب پی کر سر عام فائرنگ کر نے والا ایک با اثر سیاسی جماعت کے عہدیدار کا بیٹا رانا علی رضا گرفتار مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق چک135۔نو ایل فیصل کالونی میں رانا علی رضا کھلے عام پسٹل سے فائرنگ کر کے بھڑکیں لگا رہا تھا ارو لوگوں کو گالیاں دے رہا تھا کہ شہریوں نے 15پر کال کر دی ۔جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم رانا علی رضا کو نشہ کی حالت میں گرفتار کر لیا۔ناجائز پسٹل 30بور اور دس گو لیاں بھی بر آمد کر لیں۔میڈیکل رپورٹ میںملزم کے شراب کی بھی تصدیق ہو گئی ۔جس کے بعد پولیس غلہ منڈی نے ملزم کے خلاف مقدمہ 337۔ایچ ٹو ت پ ،11۔بی، 13اسلحہ ایکٹ 4-11حکم امتناع منشیات آرڈینینس درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں