ساہیوال، کمسن بچہ اغوا، دو ملزم گرفتار

سا ہیوال(این این آئی) ساہیوال کے علاقے میں ساڑھے تین سالہ بچے پانچ مسلح افراد اغوا کر کے فرار ہو گئے ،اہل علاقہ نے تعاقب کر کے امامیہ کالونی لاہور کے دو اغوا کاروں جنید ذو الفقاراور اسکی بہن بختاور ذوالفقار کو قابو کر لیا تین ملزم کار میں بچے کو اغوا کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعات کے مطابق نثار احمد کی بیٹی فائزہ نثار کی شادی لاہور میں 5سال قبل ہوئی تھی اور فائزہ نثار اپنے بچے کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی کہ کار میں سوار پانچ مسلح افرادآگئے اور گھر سے بچے کو اٹھا کر کار میں ڈال کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ ماں کی چیخ و پکار پر دیہاتیوں نے گھیرا ڈال کردو ملزموں کو قابو کر لیا۔پولیس ہڑ پہ نے بچے کی ماں فائزہ نثار کی مد عیت میں مقدمہ 363 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ۔تاہم ابھی تک بچہ بازیاب نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں