ساہیوال، جی ٹی روڈ پر ڈکیتی، 8 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال میں ہڑپہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی کی واردات. 125موٹر سائیکل سوار ڈاکو 187/9L کے رہائشی عبدالمنان سے 8 لاکھ روپے چھین کر فرار بڑھتی ہوئی۔چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے نہ رکنے والے سلسلہ سے عوامی حلقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔عبدالمنان ولد نور محمد قوم آرائیں سکنہ 187/9L ایم سی بی بینک ہڑپہ سے پیسے لے کر اپنے گھر جارہا تھا کہ عقب سے آنے والے 125موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور 8 لاکھ روپےچھین کر واپس ہڑپہ کی جانب فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق مسلحہ ڈاکوؤں نے ہیلمنٹ،ماسک اور کپڑے سے منہ ڈھانپ رکھے تھے.وقوعہ کی 15پر اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ ہڑپہ اور تھانہ ڈیرہ رحیم پر پہنچ گئی. پولیس نے ضروری شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں