ساہیوال، چھاپوں کے باوجود پتنگ بازی عروج پر، 1 شوقین جان گنوا بیٹھا

سا ہیوال( ایس این این ) ساہیوال میں بسنت پر عائد پابندی کے باوجود ہفتہ اور اتوار کھلے عام پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا. کیمکل ڈور اور پتنگوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بھی معمول کے مطابق جاری رہا. جہاز گراؤنڈ، غلہ منڈی، فیصل کالونی، اماتو کالونی، فرید ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں منچلے چھتوں پر سارا دن پتنگ بازی میں مصروف رہے. اس دوران لڑائیوں کے واقعات بھی رونما ہوئے تاہم پولیس نے خاموشی اختیار کیے رکھی. کیمکل ڈور کے استعمال پر شہریوں نے 15 پر کالز بھی کیں تاہم پولیس کی جانب سے کال کرنے والوں کو کہا گیا کہ پولیس اس وقت کارروائی کرے گی جب کال کرنے والا براہ راست کیمکل ڈور استعمال کرنے والے کی نشاندہی کرے. پتنگ بازی کے دوران گز شتہ رات 135۔نائن ایل میں چھت سے گر کر 8سالہ طالب علم عبد الرحمن ہلاک ہو گیا۔کئی جگہ پر پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کیا اور 27افراد کو گرفتار کرکے 23مقدمات درج کر لیے اور پتنگ بازوں سے سینکڑوں پتنگیں اور چر خیاں بر آمد کر لیں۔مجموعی طور پر پتنگ بازوں نے اپنے شوق کے بازار کو ساری رات گرم رکھا

اپنا تبصرہ بھیجیں