ساہیوال، سکول واش روم میں کم سن بچے سے بدفعلی کی کوشش

ساہیوال( ایس این این) گورنمنٹ ہائی سکول 86 سکس آر میں کم سن طالب علم سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ساتویں جماعت کا طالب علم گرفتار۔تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول 86 سکس آرمیں ساتویں جماعت کا طالب علم علی مرتضیٰ پرائمری حصے کے 7 سالہ (ز) کو لے کر واش روم میں بدفعلی کی نیت سے لے گیا۔ کم سن طالب علم کی چیخ وپاکر سن کر سکول کا ملازم محمد سرور واش روم میں پہنچا تو علی مرتضی (ز) سے زیادتی کی کوشش کر رہا تھا۔محمد سرور نے ہیڈ ماسٹر کے ذریعے پولیس کو رپورٹ کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں