ساہیوال(بیورورپورٹ)پولیس تھانہ کمیر کی بروقت کارروائی، مجرمان اشتہاری اور قحبہ خانہ میں زنا حرام کاری کی غرض سے موجود ملزمان گرفتار، مغویہ بھی بازیاب کرالی۔ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ایس ڈی پی او صدر سرکل عبدالرحمن عاصم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کمیر ذیشان بشیر ڈوگر نے ہمراہ ٹیم کارروائی کرتے ہوئے 3 مجرمان اشتہاری کیٹگری Bاور قحبہ خانہ میں زنا حرام کاری کی غرض سے موجود 2 ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر لیا۔جبکہ ایک اور کارروائی میں اغواء کے مقدمہ میں مغویہ ایمان فاطمہ کو بازیاب کروالیا۔
